0
Thursday 11 May 2017 10:54

گلگت بلتستان میں نوٹوڑ کو ختم کرکے نیا قانون بناکر جی بی اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کرنے کافیصلہ

گلگت بلتستان میں نوٹوڑ کو ختم کرکے نیا قانون بناکر جی بی اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کرنے کافیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لینڈریفارمز کمیشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس آج گلگت میں منعقد ہوا، جس میں خطے میں نوتوڑ کو ختم کرکے نیا قانون بناکر جی بی اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون جی بی کے دفتر میں اورنگزیب ایڈووکیٹ کی سرابرہی میں لینڈریفارمز کمیشن کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیر قانون ڈاکٹر اقبال، وزیر سیاحت فدا خان، مقائم قام کمشنر دیامر، ایڈیشنل کمشنر گلگت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلتستان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے چھے اضلاع کے تمام ریکارڈز پیش کئے گئے جس میں تمام تنازعات کی فہرست شامل تھی۔ ان میں سرکاری تنازعات، علاقوں کے درمیان تنازعات اور عدالتوں میں زیر سماعت زمینی تنازعات کی تفصیلات شامل تھیں۔ تاہم چار اضلاع کی رپورٹ اجلاس میں پیش نہیں کی گئیں، جس پر چیئرمین لینڈریفامز کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بیس تاریخ سے قبل اپنے تمام ریکارڈ سیکرٹری قانون کے دفتر میں جمع کرائیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے فوراً بعد جی بی کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ اس حوالے سے تین ڈویژنوں کے کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، علاقے کے نمبرداروں اور عمائدین و سرکردگان کی فہرست مرتب کرے۔ تاکہ کمیشن ہر علاقے میں جاکر ان سے مشاورت کریگا اور ان سے سفارشات بھی لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 635701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش