0
Thursday 11 May 2017 13:12

کراچی، لیڈی ہیلتھ ورکر اور اہلخانہ کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں مار دی گئیں

کراچی، لیڈی ہیلتھ ورکر اور اہلخانہ کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں مار دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ میں نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی لی، کچھ نہ ملا تو سب کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں مار دیں، فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں واقع مکان میں صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اسے ڈکیتی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ میں زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ، اس کے شوہر عمران، تین بچے یاسر، وریشہ اور ایلیا کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں رخسانہ کی بیٹی ندا محفوظ رہی، جو دوسرے کمرے میں چھپ گئی تھی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر ڈاکو ہو سکتے ہیں، جنہیں گھر سے کچھ نہ ملا، تو مکینوں کو نشانہ بنا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 635755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش