QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی، ایف سی کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

11 May 2017 20:11

برآمد کئے گئے اسلحے میں چھ روسی اور دو پاکستانی ساختہ آر پی جی سیون راکٹ لانچرز، انکے فیوز، پانچ روسی اور 30 سپر ہینڈ گرنیڈز، تین ایس ایم کے گرنیڈز، 11 کلو بارودی مواد، سب مشین گن اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی نے گذشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر نواگئی کے چہار منگ علاقے میں کارروائی کے دوران یہ اسلحہ اپنے قبضے میں لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں چھ روسی اور دو پاکستانی ساختہ آر پی جی سیون راکٹ لانچرز، ان کے فیوز، پانچ روسی اور 30 سپر ہینڈ گرنیڈز، تین ایس ایم کے گرنیڈز، 11 کلو بارودی مواد، سب مشین گن اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 635863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635863/باجوڑ-ایجنسی-ایف-سی-کی-کارروائی-بھاری-مقدار-میں-اسلحہ-گولہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org