0
Thursday 11 May 2017 20:25

شب برات، لاہور بھر میں مذہبی مقامات کی سکیورٹی سخت، 5 ہزار اہلکار تعینات

شب برات، لاہور بھر میں مذہبی مقامات کی سکیورٹی سخت، 5 ہزار اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ شب برات کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ مساجد اور مزارات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید بتایا کہ مساجد اور دیگر عبادتگاہوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس کیساتھ ساتھ تمام ایس ایچ اوز اور ایس پیز کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ تمام اے کیٹیگری کی مساجد کی فول پروف سکیورٹی فراہم کریں اور ان کی نگرانی بھی خود کریں۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران شب برات کی سکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں اس کیساتھ ساتھ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 635869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش