0
Thursday 11 May 2017 20:31

پاراچنار شب برآت، پاراچنار شہر کو سجایا گیا، دعائیہ محافل کا اہتمام

پاراچنار شب برآت، پاراچنار شہر کو سجایا گیا، دعائیہ محافل کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کی شب ولادت کی موقع پر پاراچنار شہر کو سجایا گیا۔ اور بعض مقامات پر اس بابرکت شب میں دعائیہ محافل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حسب معمول کرم ایجنسی بھر کے دیہاتوں میں اہل تشیع کے بارہویں امام (عج) کے ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کو انتہائی احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جشنوں، مجالس اور دعائیہ محافل کا اہتمام کیاجاتاہے۔ جنانچہ پاراچنار شہر سمیت اکثر دیہاتوں میں چراغاں، جشنوں، دعائیہ محافل اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اکثر علاقوں کے مساجد اور امام بارگاہوں میں شب بیداری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پاراچنار شہر کو خوب سجایا گیا۔ اور آئی ایس او کی جانب سے شہید چوک پر دعائیہ محفل اور شب بیداری کا انتظام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل عید روز کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں مرکزی سطح پر جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے۔ کرم ایجنسی بھر کے عوام کو مرکزی جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 635874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش