0
Friday 12 May 2017 17:17

آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور رانی پور میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژنز کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی کو کراچی میں عظیم الشان ’’استحکام پاکستان اور امام مہدی ؑ کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان اہل بیتؑ شریک ہوں گے۔ اس موقع پر منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ؑ سے ایفائے عہد ہوگا۔ یہ کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے استحکام کا سبب ہوگی۔ پاکستان کے لاکھوں محب وطن عوام، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت سے نالاں ہیں۔ عوام شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ، وطن عزیز کی سالمیت، استحکام اور بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے، خائن اور وطن فروش عناصر نے وطن عزیز کو دہشت گردی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عوام اس کانفرنس میں شریک ہو کر اتحاد بین المسلمین، امن اور اخوت کا عملی پیغام دیں گے۔ آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، فلسطین کے مظلوم عوام اور قبلہ اول سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی قائم کرنا اور امریکی ایما پر دنیا بھر میں دہشت گردی کے اڈے قائم کرنا، آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 635901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش