0
Thursday 11 May 2017 23:37

امام مہدیؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنا ہم سب کیلئے واجب ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

امام مہدیؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنا ہم سب کیلئے واجب ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہداء کو بھی یاد رکھا جائے، جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشتگردی کی نذر ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شب برأت اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے، اس لئے اس رات کو اعمال میں بسر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 15 شعبان امام زمانہ (عج) کا یوم ولادت ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو امام (عج) کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے، غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے، جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امامؑ کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے، آپ پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 635913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش