QR CodeQR Code

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے بہتر سہولتکار اور کوئی نہیں، ڈاکٹر عمر زاخیل

12 May 2017 10:38

افغانستان میں عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کریں تو امن ممکن ہے جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعاون بھی افغانستان میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے بہتر سہولت کار کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے منعقدہ عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانیوں سے زیادہ کوئی مخلص نہیں اور ان کے کردار پر شک نہیں کرنا چاہیئے۔ پاکستان کو بہتر سہولت کار قرار دینے کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کریں تو امن ممکن ہے جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعاون بھی افغانستان میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 635939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635939/افغانستان-میں-امن-کیلئے-پاکستان-سے-بہتر-سہولتکار-اور-کوئی-نہیں-ڈاکٹر-عمر-زاخیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org