QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ خودکش حملے کی شدید مذمت

12 May 2017 23:09

اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کے جن کو بوتل میں بند کرنا پوری قوم اور تمام اداروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں ضایع اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے، جن میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل تھے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے جن کو بوتل میں بند کرنا پوری قوم اور تمام اداروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مستونگ خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 636146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636146/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-مستونگ-خودکش-حملے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org