0
Saturday 13 May 2017 09:18

سی ٹی ڈی کی بہاولپور کے علاقے میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولپور کے علاقے میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے۔ بہاولپور کے علاقے احمد پورشرقیہ کی بستی داد پوترا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 2 دہشتگردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور کاربین بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالحمید اور مرید کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے برآمد ہونیوالے ہینڈ گرنیڈ اور کاربین اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیرحراست ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 636190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش