0
Saturday 13 May 2017 10:33

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہے، نواز شریف

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی، جس میں چاروں وزرائے اعلٰی اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہے، چینی سرمایہ کاری کا فائدہ عام آدمی تک جلد منتقل ہوگا۔ اس سے قبل دورہ چین میں وزیراعظم نواز شریف کی بیجنگ میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل اور ریلوے نظام کی بہتری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے جبکہ وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو اہم ترین دوست سمجھتا ہے اور دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند ہے، اقتصادی راہداری کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک میں چین کی طرف سے اب تک 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ چین کی طرف سے سرمایہ کاری کا فائدہ عام آدمی تک جلد منتقل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 636269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش