QR CodeQR Code

لوئر دیر، مردم شماری ٹیم کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

13 May 2017 12:38

ڈی پی او کاشف ذوالفقار کیمطابق مردم شماری کی ٹیم کو لے جانیوالی گاڑی ٹاکو کلے سے منڈہ سکول جا رہی تھی کہ راستہ میں خراب راستے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جسکے نتیجہ میں ایف سی اہلکار زاہد گل جان اور خاصہ دار فورس کا اہلکار فراموش جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں مردم شماری کی ٹیم کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے مطابق مردم شماری کی ٹیم کو لے جانے والی گاڑی ٹاکو کلے سے منڈہ سکول جا رہی تھی کہ راستہ میں خراب راستے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں ایف سی اہلکار زاہد گل جان اور خاصہ دار فورس کا اہلکار فراموش جاں بحق ہوگئے۔ کاشف ذوالفقار کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور اقبال اور سکول استاد عبدالمناف شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 636291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636291/لوئر-دیر-مردم-شماری-ٹیم-کی-گاڑی-کھائی-میں-گرنے-سے-2-سکیورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org