0
Saturday 13 May 2017 15:32

سرگودہا، رمضان المبارک میں 49 حساس مقامات اور تنصیبات کو دہشت گردی کا خطرہ

سرگودہا، رمضان المبارک میں 49 حساس مقامات اور تنصیبات کو دہشت گردی کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے رمضان المبارک کے حوالے سے کانٹی جنسی پلان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ضلع سرگودہا کے 49 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصحف ائیر بیس سرگودھا، پولیس ٹریننگ سکول، ڈسٹرکٹ جیل، میلہ منڈی روڈ پر حساس اداروں کے 2 دفاتر، مائیکرو ایکسچینج کوٹ فرید، شہر کے مختلف مقامات پر واقع ریلوے اور نجی کمپنیوں کے 3 آئل ڈپو، گرڈ سٹیشن لڈے والا، دریائے جہلم پر چک نظام اور شاہ پور کے مقام پر اوور ہیڈ برجوں سمیت ضلع کی 49 اہم تنصیبات اور مقامات دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتے ہیں، جن کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والوں کو مذکورہ مقامات کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حساس ادارے کی طرف سے یہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان تمام تنصیبات اور مقامات پر سکیورٹی انتظامات کو فوری طور پر فول پروف بناتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 636368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش