QR CodeQR Code

کراچی، مصطفٰی کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس تک پُرامن ملین مارچ کی کال دیدی

13 May 2017 17:09

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی کی شارع فیصل پر چودہ مئی کو لاکھوں لوگ جمع کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک پُرامن مارچ کریں گے، اب رحمان ملک کا زمانہ نہیں رہا کہ جب دو کپ چائے کی پیالی پر سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی تھی، اب کراچی والوں کے حقوق دینے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس تک پُرامن مارچ کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس پی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے مسائل پر بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ شارع فیصل پر چودہ مئی کو لاکھوں لوگ جمع کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک پُرامن مارچ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے سامنے اپنے سولہ مطالبات پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں مصطفٰی کمال نے واضح کیا ہے کہ اب رحمان ملک کا زمانہ نہیں رہا کہ جب دو کپ چائے کی پیالی پر سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی تھی، اب کراچی والوں کے حقوق دینے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہری اداروں پر صوبائی حکومت نے قبضہ کر لیا ہے، اگر سولہ مطالبات نہ مانے گئے تو کراچی رہنے کے قابل نہ رہے گا اور لوگ نقل مکانی کر جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 636403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636403/کراچی-مصطف-ی-کمال-نے-وزیراعلی-ہاؤس-تک-پ-رامن-ملین-مارچ-کی-کال-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org