QR CodeQR Code

دہشتگردی خواہ کسی بھی رنگ و شکل میں ہو قابلِ قبول نہیں، بلاول بھٹو

13 May 2017 18:53

گوادر میں دہشتگرد حملے میں مزدوروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ لوگ جو ہم وطن شہریوں کے خلاف اسلحہ اٹھاتے ہیں، ناقابلِ معافی ہیں، وفاقی و بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد کا اعلان کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں دہشتگرد حملے کے دوران مزدوروں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی خواہ کسی بھی رنگ و شکل میں ہو، قابلِ قبول نہیں ہو سکتی اور وہ لوگ جو ہم وطن شہریوں کے خلاف اسلحہ اٹھاتے ہیں، ناقابلِ معافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی دہشتگردی کیخلاف پیپلز پارٹی کا دو ٹوک مؤقف رہا ہے، جبکہ اسی اثناء میں کچھ لوگ دہشتگردوں سے رحم کی بھیک مانگ رہے تھے، تو دوسرے ملک میں ان کے دفاتر کھولنے کی تجاویز دے رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی و بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 636415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636415/دہشتگردی-خواہ-کسی-بھی-رنگ-شکل-میں-ہو-قابل-قبول-نہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org