0
Saturday 13 May 2017 19:34

حکومت سے 3 بارڈر نہیں سنبھالے جا رہے، ہمارے وقت میں سب کیساتھ تعلقات بہتر تھے، آصف زرداری

حکومت سے 3 بارڈر نہیں سنبھالے جا رہے، ہمارے وقت میں سب کیساتھ تعلقات بہتر تھے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ پشاور کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران نواز حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں بادشاہت قائم ہے، ملک پر ایک مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، جبکہ ہم نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت قائم رہے گی، جمہوریت کی خاطر آر اوز الیکشن بھی قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سوچ مارشل لاء سے ملتی ہے، حکومت سے تین بارڈر نہیں سنبھالے جا رہے، ہمارے وقت میں سب کے ساتھ تعلقات بہتر تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف تھر سے کوئلہ نکال کر ساہیوال میں زمینوں کو خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبے مضبوط ہوں گے تو فیڈریشن بھی مضبوط ہوگی، لیکن وزیراعظم کے خیال میں اسلام آباد مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہوگا۔ فاٹا کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن قبائلی علاقوں پر سیاست ہو رہی ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے فاٹا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، اسلام آباد میں بنی بنائی سڑک کو دوبارہ بنانے کیلئے 20 ملین روپے لگائے جا رہے ہیں، یہ پیسہ فاٹا پر کیوں نہیں لگاتے؟ بعدازاں آصف علی زرداری نے اے این پی کے رہنماء مرحوم حاجی عدیل اور پیپلز پارٹی کے رہنماء افتخار جھگڑا کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت بھی کی۔ آصف علی زرداری پشاور میں 4 روز قیام کریں گے، جس میں وہ مختلف جہگوں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 636428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش