QR CodeQR Code

جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنا نون لیگ کا خاصہ ہے، مشتاق غنی

13 May 2017 23:13

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ امیر مقام واضح کریں کہ کے پی حکومت نے آپ کے جلسے میں کونسی رکاوٹیں ڈالیں۔؟ بلاوجہ عوام کو گمراہ نہ کریں، ہماری جماعت نے کبھی بھی کسی کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے امیر مقام کی جانب سے نون لیگ کے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام عوام کو گمراہ نہ کریں، جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنا نون لیگ کا خاصہ ہے۔ امیر مقام واضح کریں کہ کے پی حکومت نے آپ کے جلسے میں کونسی رکاوٹیں ڈالیں۔؟ بلاوجہ عوام کو گمراہ نہ کریں، ہماری جماعت نے کبھی بھی کسی کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کے دوران صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا امیر مقام نے تحریک انصاف پر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 636490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636490/جلسوں-میں-رکاوٹیں-ڈالنا-نون-لیگ-کا-خاصہ-ہے-مشتاق-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org