QR CodeQR Code

مانسہرہ میں اہل علاقہ نے غیرت کے نام پر خود ہی عدالت لگا لی، نوجوان قتل

13 May 2017 23:42

جب گڑھی حبیب اللہ تھانے کے ایس ایچ او واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو مقامی افراد نے لاش نہ اٹھانے دی۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو عبدالستار نزع کی حالت میں تڑپ رہا تھا تاہم اس کی لاش کو نہ اٹھانے دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب میں اہل علاقہ نے غیرت کے نام پر خود ہی عدالت لگا لی اور ایک نوجوان عبدالستار کو ڈنڈوں اور پتھروں کیساتھ بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل گڑھی حبیب کے گاﺅں دلولہ میں پیش آیا، جہاں غیرت کے نام پر اہل علاقہ نے خود ہی عدالت لگائی اور عبدالستار کو ڈنڈوں اور پتھروں کیساتھ مار مار کر ہلاک کر دیا۔ عبدالستار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس کے مطابق اس کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسے ایک ہی گولی لگی ہے اور جب گڑھی حبیب اللہ تھانے کے ایس ایچ او واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو مقامی افراد نے لاش نہ اٹھانے دی۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو عبدالستار نزع کی حالت میں تڑپ رہا تھا تاہم اس کی لاش کو نہ اٹھانے دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 636494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636494/مانسہرہ-میں-اہل-علاقہ-نے-غیرت-کے-نام-پر-خود-ہی-عدالت-لگا-لی-نوجوان-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org