QR CodeQR Code

پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے، بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، میجر جنرل آصف غفور

13 May 2017 22:53

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ماضی قریب میں ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی رہی ہے، جسکا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی کوئی بھی مہم جوئی بڑی غلطی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ماضی قریب میں ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی رہی ہے، جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی کوئی بھی مہم جوئی بڑی غلطی ہوگی، بھارتی فوجی کی کسی بھی مہم جوئی کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 636506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636506/پاک-فوج-اپنے-دفاع-سے-واقف-ہے-بھارتی-کی-کسی-بھی-مہم-جوئی-کا-بھرپور-جواب-دیا-جائیگا-میجر-جنرل-ا-صف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org