0
Wednesday 6 Apr 2011 23:50

ایران پاکستان گیس منصوبے میں بھارت شامل ہو سکتا ہے، قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

ایران پاکستان گیس منصوبے میں بھارت شامل ہو سکتا ہے، قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بتایا گیا ہے کہ بھارت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے اور ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی خریدو فروخت کے معاہدے پر اس سال 31جولائی تک دستخط ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں شیخ وقاص اکرم کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، انٹر سٹیٹ گیس سسٹم کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہلال اے رضا نے کمیٹی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستان کو 2014ء میں گیس کی فراہمی شروع ہو گی۔ ایل این جی مشعل منصوبے پر دی گئی بریفنگ کے موقع پر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل این جی مشعل منصوبے میں نہ تو سپریم کورٹ کو کرپشن کے ثبوت ملے اور نہ ہی کمیٹی کو، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرکے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا، سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے دیئے گئے حکم امتناعی کی روشنی میں جامشورو جائنٹ وینچر کے ایل پی جی معاہدے میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کر دی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 63665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش