QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر گارڈ سمیت جاں بحق

14 May 2017 10:24

پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیٹیکل محرر سرفراز حسین اپنے گارڈ ممتاز کے ہمراہ حجرہ میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب لوئرکرم ایجنسی کے علاقہ ولی چینہ ڈنگ ڈانگ میں نامعلوم افراد نے پولیٹیکل محرر اور اس کے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان واردات کے بعد ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیٹیکل محرر سرفراز حسین اپنے گارڈ ممتاز کے ہمراہ حجرہ میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں دونوں کی موت واقعہ ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ نعشوں کو تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 636664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636664/کرم-ایجنسی-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیٹیکل-محرر-گارڈ-سمیت-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org