0
Sunday 14 May 2017 17:54

ماہ رمضان میں ہر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا، تو کیا پانی پینے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا جائے، بختاور بھٹو زرداری

ماہ رمضان میں ہر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا، تو کیا پانی پینے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا جائے، بختاور بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ہر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا، تو کیا پانی پینے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے کہا کہ ماہ رمضان میں پانی پینے پر 3 ماہ قید کی سزا ہے، لیکن اگر دہشت گرد ملالہ جیسی اسکول کی بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرے تو آپ ٹی وی پر مسکرا رہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میں اتنی ہمت ہے کہ ہم روزہ رکھ کر بھی اپنی قوت برداشت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، تاہم ماہ رمضان میں ہر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا، جیسا کہ اسکول کے بچے اور بیمار بوڑھے افراد روزہ رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں، تو کیا انہیں ماہ رمضان میں پانی پینے کی وجہ سے گرفتار کرلینا چاہیئے، روزہ اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے، تاہم آپ کے اردگرد ہر کسی شخص کو گرفتار کرلیں، یہ کہیں کا قانون نہیں، کم از کم اسلام میں ایسا نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 636731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش