0
Sunday 14 May 2017 22:07

سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ اسپتال سے دئیے گئے ویڈیو پیغام میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نظریات، عقائد، پاکستان کے تحفظ اور بلوچستان کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل واپس لی، خدشہ تھاکہ شرپسند موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد مجھے ایک گھنٹے میں سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا، تاخیر ہوجاتی تو نقصان کا اندیشہ تھا، اللہ کے فضل سے اب روبہ صحت ہوں۔
خبر کا کوڈ : 636799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش