0
Sunday 14 May 2017 23:03

مصظفیٰ کمال سمیت پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی قیادت گرفتار

مصظفیٰ کمال سمیت پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی قیادت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاک سرزمین پارٹی کے سندھ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا، جبکہ پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت مرکزی قیادت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب، وقار مہدی اور راشد ربانی پر مشتمل پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے وفد نے پی ایس پی رہنماؤں سے شارع فیصل پر عائشہ باوانی اسکول کے قریب مذاکرات کئے، جو ناکام ہوئے تو پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے وقفے وقفے سے شیلنگ کی۔ ایک طرف پولیس اور پی ایس پی کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی جاری تھی، تو پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کارکنوں کی بڑی تعداد کو لے کر وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب پیدل روانہ ہوئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے پی ایس پی رہنماء انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد اور رضا ہارون سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ کارکنوں کو لانے والی بسوں کے ڈرائیوروں کو سڑک خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مصطفیٰ کمال گرفتاری پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے میرا کام آسان کر دیا، کراچی والے باہر نکلیں، اب احتجاج شہر کی ایک ایک گلی میں جائے گا۔ وہ بولے کہ میرے بچوں، عورتوں اور نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم پانی مانگنے نکلے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عوام حقوق کے مطالبے پر ہم پر شیلنگ کی گئی، مذاکرات میں لولی پاپ دینے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 636810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش