0
Monday 15 May 2017 11:49

مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پہ حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پہ حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپلنجی کے علاقے میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کرکے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بم ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگی۔ دھماکے میں دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 636918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے