0
Monday 15 May 2017 12:09

ایفیڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایفیڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ایفیڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت میں ہوئی، خاتون جج ارم نیازی نے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر 2 ملزمان کی عدم حاضری پر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 19 مئی کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم سنایا کہ 19 مئی تک تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 636922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش