QR CodeQR Code

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

15 May 2017 16:23

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 637032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637032/خانیوال-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-4-دہشت-گرد-ہلاک-3-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org