QR CodeQR Code

وفاقی وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی

15 May 2017 16:43

سندھ ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ کیجانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے، لیکن اب وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، اس لئے انکا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جا سکتا، عدالت بھی انکی درخواست مسترد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی سفارش اور نیب کی درخواست پر سابق مشیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا اور اب وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم پر سنگین الزامات ہیں اور ان سمیت ان کے شریک ملزمان پر بھی کرپشن کے 2 ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں، جن کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں نیب کی درخواست پر شامل کیا اور اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے بھی سفارش کی تھی۔ جواب میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کی اعلیٰ عدالت نے بھی ڈاکٹر عاصم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے، لیکن اب سابق مشیر پیٹرولیم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جا سکتا، عدالت بھی ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کرے۔


خبر کا کوڈ: 637040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637040/وفاقی-وزارت-داخلہ-نے-ڈاکٹر-عاصم-کو-بیرون-ملک-جانے-کی-اجازت-دینے-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org