QR CodeQR Code

افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھر پور کارروائی کریں، پیر افضل الحسینی

15 May 2017 22:39

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے مقابلہ کیلئے تیار ہے، سانحہ مستونگ کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء پیر محمد افضل الحسینی نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم سے پاکستانی بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور کارروائی کریں، پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے مقابلہ کیلئے تیار ہے، سانحہ مستونگ کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ دن ضرور آئے گا، جب ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا، پاکستانی قوم جیتے گی اور دہشت گرد ہارینگے۔


خبر کا کوڈ: 637080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637080/افواج-پاکستان-سمیت-دیگر-سکیورٹی-ادارے-دہشتگردوں-کا-قلع-قمع-کرنے-کیلئے-بھر-پور-کارروائی-کریں-پیر-افضل-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org