QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد کا قیام ہے، ریکس ٹلرسن

15 May 2017 20:15

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ میرے خیال میں خطے کے تمام عرب ممالک، اسرائیل اور دیگر ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی سرگرمیوں کو روکنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا: "میرا تصور ہے اور اگر کھل کر بات کرنا چاہوں تو کہوں گا کہ ان دوروں کا مقصد ایران کے مقابلے میں اتحاد قائم کرنا ہے۔"


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے این بی سی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند دن بعد ریاض، تل ابیب اور واٹیکن دوروں کا مقصد ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا: "اس ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو دورہ کرنے جا رہے ہیں، وہ انتہائی اہم ہے۔ اسلامی، یہودی اور عیسائی ممالک (سعودی عرب، تل ابیب اور واٹیکن) کے ان دوروں کا سب سے بڑا پیغام مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد کا پیغام ہے۔" امریکی وزیر خارجہ نے دنیا کے مختلف حصوں جیسے عراق اور افغانستان میں امریکی مجرمانہ اقدامات اور یمن میں عام شہریوں کے قتل عام کا ذکر کئے بغیر کہا: "ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان مذاہب کے پیروکار دہشت گردی اور شدت پسند عناصر جیسے داعش اور القاعدہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

ریکس ٹلرسن نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ "شیعہ سنی جنگ" میں اہلسنت کی حمایت کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کہا: "نہیں، ہرگز۔ یہ مسئلہ کسی خاص مذہب سے مربوط نہیں، البتہ خطے میں ایران کا کردار اور ایران نامی ایک طاقتور عنصر موجود ہے، جو دہشت گردی، شدت پسندی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کی حمایت میں مصروف ہے۔" امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ میرے خیال میں خطے کے تمام عرب ممالک، اسرائیل اور دیگر ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی سرگرمیوں کو روکنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا: "میرا تصور ہے اور اگر کھل کر بات کرنا چاہوں تو کہوں گا کہ ان دوروں کا مقصد ایران کے مقابلے میں اتحاد قائم کرنا ہے۔"


خبر کا کوڈ: 637088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637088/ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-دورہ-سعودی-عرب-کا-مقصد-ایران-کیخلاف-اتحاد-قیام-ہے-ریکس-ٹلرسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org