0
Monday 15 May 2017 20:28

کرم ایجنسی، 15 سے 18 مئی تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم

کرم ایجنسی، 15 سے 18 مئی  تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں انسدادِ پولیو مہم 15 تا 18 مئی تک جاری رہے گی۔ 534800 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مہم کے لئے 233 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم نے اپنے آفس میں بچوں کو قطرے پلاکر پولیو کا افتتاح کیا۔ پولیو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم نے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا سروسز کی سرپرستی کرم ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے عمر کے 53480 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم کے لئے 233 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں تربیت یافتہ عملہ گھر گهر کی دہلیز پر بچوں کو قطرے پلانے کے فرائض انجام دے گا، جن کو فرائض کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض سے بچاؤ میں عوام تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 637096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش