0
Monday 15 May 2017 20:38

پشاور، تحریک انصاف کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 17 مئی کو واپڈا ہاؤس کے گھیرائو کا اعلان

پشاور، تحریک انصاف کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 17 مئی کو واپڈا ہاؤس کے گھیرائو کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تحریک انصاف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وفاقی حکومت کے معتصبانہ رویئے کے خلاف 17 مئی کو احتجاج کرنے کے علاوہ واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ارباب جہانداد کی زیر صدارت پشاور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں جنرل سیکرٹری محمد عاصم خان، نائب ناظم سید قاسم علی شاہ، ایم پی اے عارف یوسف، پشاور کے دیگر ناظمین اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وفاقی حکومت کے معتصبانہ رویئے کے خلاف 17 مئی کو باچا خان چوک سے شامی روڈ واپڈا ہاؤس تک ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جبکہ واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 637098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش