QR CodeQR Code

عید کیبعد ایبٹ آباد میں وزیراعظم کا جلسہ منعقد کروا کر مخالفین کو بتائینگے کہ جلسہ کیسا ہوتا ہے، مرتضٰی جاوید عباسی

15 May 2017 21:07

حویلیاں پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے خطاب کرتے پوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور صوبائی وزراء کی عوام سے دوریوں کے سبب ایبٹ آباد میں عمران خان کا جلسہ ناکام ہوا۔ عمران خان کے جلسہ میں شرکت کیلئے دیگر اضلاع سے کرائے پر لوگ بلائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں عمران خان کا جلسہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ہزارہ ڈویژن سے ایک نشست بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اگست میں ہزارہ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو حویلیاں پریس کلب ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ عید الاضہٰی کے بعد ایبٹ آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا جلسہ منعقد کروایا جائے گا، مخالفین کو بتائیں گے کہ جلسہ کیسا ہوتا ہے۔ عمران خان نے ایبٹ آباد جلسہ میں پارٹی کے مقامی قائدین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ شیخ رشید نے پاکستان میں جھوٹی پیشن گوئیوں کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، اب ان کی بات پر کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایبٹ آباد میں بائی پاس روڈ تک منظور نہیں کروا سکی ہے، مری روڈ پر جاری سست رفتار تعمیر سے قبل ہزارہ موٹروے منصوبہ کا افتتاح کر دیا جائے گا، جو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے حویلیاں اور ایبٹ آباد جلسوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، جبکہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور صوبائی وزراء کی عوام سے دوریوں کے سبب ایبٹ آباد میں عمران خان کا جلسہ ناکام ہوا۔ عمران خان کے جلسہ میں شرکت کیلئے دیگر اضلاع سے کرائے پر لوگ بلائے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 637102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637102/عید-کیبعد-ایبٹ-آباد-میں-وزیراعظم-کا-جلسہ-منعقد-کروا-کر-مخالفین-کو-بتائینگے-کہ-کیسا-ہوتا-ہے-مرتض-ی-جاوید-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org