0
Tuesday 16 May 2017 09:04

سرگودہا سمیت پنجاب کے 9 اضلاع کی 671 مساجد کے حفاظتی انتظامات میں نقائص کی نشاندہی

سرگودہا سمیت پنجاب کے 9 اضلاع کی 671 مساجد کے حفاظتی انتظامات میں نقائص کی نشاندہی
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب نے ضلع سرگودھا کی 92 مساجد کے سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نقائص دور کرنے کیلئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی طرف سے رمضان المبارک کے حوالے سے سرگودھا کی 92، لاہور 32، شیخوپورہ 66، گوجرانوالہ 36، راولپنڈی 143، فیصل آباد 72، ساہیوال 91، بہاولپور 96، ملتان 60 اور ڈی جی خان کی 75 مساجد کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سکیورٹی لیپس کو فوری دور کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ پنجاب نے تشویش کے اظہار کے ساتھ سول ایڈمنسٹریشنز اور پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی لیپس دور کر کے سات یوم میں رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 637196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش