0
Tuesday 16 May 2017 09:20

مولانا سمیع الحق آئندہ 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب

افغانستان اور ایران کیساتھ تعلقات کی خرابی کی ذمہ دار بیرونی طاقتیں ہیں، سمیع الحق
مولانا سمیع الحق آئندہ 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو آئندہ 5 سال کیلئے جماعت کا امیر منتخب کر لیا گیا۔ مولانا سمیع الحق کا بطور امیر انتخاب جے یو آئی (س) کی مجلس شوریٰ کے لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں عمل میں آیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے پارٹی کے دیگر عہدوں کو 3 سال مکمل ہونے پر ختم کر دیا ہے، جن پر آئندہ 2 ماہ میں دوبارہ انتخاب ہوگا اور خالی پارٹی عہدوں پر تعیناتی کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت میں جمہوری انداز میں عہدیداروں کا انتخاب ہوتا ہے اور آنے والے 2 ماہ کے دوران نئے عہدیداروں کا انتخاب کرکے اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اور ورکرز کو منتخب کیا جائے گا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا حکومت اور اپوزیشن پانامہ کیس میں الجھی ہوئی ہیں، سیاسی جماعتوں کو پانامہ کیس کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینا ہو گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے، ایک طرف بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سازشوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب حکومت نے کلبھوشن اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بٹھا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کیساتھ تعلقات کی خرابی کی ذمہ دار بیرونی طاقتیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 637207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش