0
Tuesday 16 May 2017 13:45

پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف

پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ہانگ زو میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چی جون کی جانب سے وزیراعظم کو ژی جیانگ صوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ژی جیانگ کے پاکستان کیساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں جبکہ پاکستان اور چین عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکرٹری سی پی سی کمیٹی چی جون نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک میں معاشی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف نے ژی جیانگ میں آن لائن شاپنگ پورٹل علی بابا گروپ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی کرتا ملک ہے اور حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ 2013ء سے حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ ای کامرس کا دور ہے اور حکومت نے اس پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے روشن پہلو ہے۔
خبر کا کوڈ : 637310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش