QR CodeQR Code

کراچی کے قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش قبر سے غائب، سر مل گیا

16 May 2017 15:23

گورکن سے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کے لواحقین نے رات گئے خود قبر کھود کر تدفین کی تھی، ڈیوٹی افسر کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو جانوروں نے کھا لیا ہوگا، پولیس کیجانب سے جادو کرنیوالوں سے بھی واقعہ سے متعلق تحقیقات کی گئیں، تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی کے قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش پراسرار طور پر غائب ہوگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شاید اِنہیں دنوں کیلئے کہا گیا تھا کہ مر کے بھی چین نہیں پایا تو کدھر جائیں گے، کراچی میں اب لوگوں کو مرنے کے بعد بھی سکون نصیب نہیں ہو رہا، کورنگی چکرا گوٹھ کے قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ پولیس کو اطلاع دینے پر جب قبرستان میں تلاشی کا عمل شروع ہوا تو بچے کا سر قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد ہوا۔ شور مچا تو پولیس نے گورکن سے تفتیش شروع کی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کے لواحقین نے رات گئے خود قبر کھود کر تدفین کی تھی، ڈیوٹی افسر کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو جانوروں نے کھا لیا ہوگا۔ پولیس کی جانب سے جادو کرنے والوں سے بھی واقعہ سے متعلق تحقیقات کی گئیں، تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 637340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637340/کراچی-کے-قبرستان-سے-دو-سال-بچے-کی-لاش-قبر-غائب-سر-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org