0
Thursday 7 Apr 2011 12:50

کوئٹہ،پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ،ملزم گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ،پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ،ملزم گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کر لئے۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے بیس عدد ڈیٹونٹر اور فیوز، ایک ریموٹ کنٹرول بیٹری، ایک ریموٹ کنڑول سٹسم اور تین واکی ٹاکی برآمد کر کے ایک شخص محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا دھماکہ خیز مواد کوئٹہ میں تحریب کاری کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 63735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش