0
Tuesday 16 May 2017 18:02

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، شاہد غوری

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں "کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان کا کردار" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر نہتے کشمیریو ں کی تحریک آزادی کو اب نہیں دبا سکتا، آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے، ہر پاکستانی کو کشمیریوں کی آواز بننا ہوگا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ وادی میں بھارتی غنڈہ گردی کو دنیا بھر میں عیاں کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہیں، طاقت اور ظلم کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سجدہ ریز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شہادتوں سے کشمیر کی آزادی کا سفر مزید کم ہو رہا ہے، تحریک آزادیء کشمیری حتمی اور نتیجہ خیز مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، علامہ مجاہد عبدالرسول خان، مفتی لیاقت حسین گجراتی، سید عثمان حیدر شاہ نقوی، ڈاکٹر غلام مصطفی تاررڑ، پروفیسر آصف رضا و دیگر نے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جا کر بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کا راستہ دکھایا ہے، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مدخلت اور دہشتگردی کے شواہد فائلوں اور الماریوں میں سجانے کی بجائے عالمی برادری کے سامنے رکھے اور بھارت کا اصل بھیانک چہرہ بے نقاب کرے، مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے ظلم سے خود بھارت کئی دوسرے پاکستان اور بنگلہ دیش جنم لینے والے ہیں۔ رہنماؤں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ بھارتی سازشوں اور منفی پراپیگنڈہ سے ناکام نہیں بنایا جا سکتا، پاک افواج اور سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں قابل تحسین ہیں، بھارت کو چاہئے کہ وہ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے بھارت میں بڑھتی ہوئی غربت، جہالت، بیروزگاری اور خودسوزیوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے، بھارتی حکمران اپنے سر سے جنگی جنون اتاریں اور خطے میں مستقل بنیادوں پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 637387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش