0
Tuesday 16 May 2017 18:23
سوشل میڈیا فتنہ بن چکا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، سید بوعلی

بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے، اے ٹی آئی

بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے، اے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایک روزہ صفہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا فتنہ بن چکا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالوں کو متحد کریں گے، نظام مصطفی ہی ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکال سکتا ہے۔ ورکشاپ سے صاحبزادہ پیر محمد اقبال خاں ربانی، ناظم لاہور ڈویژن طیب شیخ، رائے محمود احمد، سید حسنین نوری، راشد مغل، ظفر اللہ رضا، طالب حسین طالب، سمیع اللہ جٹ، ملک خرم شہزاد، ابرار بابر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ناظم پنجاب محمد ارشد قادری نے کہا کہ قائداعظم لبرل نہیں اسلامی پاکستان بنانا چاہتے تھے، بھارت افغانستان کو پاکستان مخالف مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، پاکستان نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود افغان حکمران احسان فراموشی کر رہے ہیں۔ چودھری اصغر علی ورک نے کہا انجمن طلباء اسلام نے تعلیمی اداروں میں قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، کارکنان مکین گنبدا خضرا(ص) سے اپنا رشتہ مزید مضبوط کریں، افغانستان کو بھارت کے اشارے پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی، پوری قوم دفاع وطن کیلئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی انتہا ہوگئی ہے، انسانی حقوق کے ادارے کشمیری طلباء و طالبات پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیں، بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں لیکن اقوام متحدہ نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعمان الجبار نے کہا استحکام پاکستان کیلئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستانیت کا شعور اپنانا اور پھیلانا ہوگا، نظام مصطفی(ص) کی حامی محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور انتہا پسند ہیں، لبرل اور سیکولر فاشسٹ اسلام دشمنی سے باز آ جائیں۔ سیکریڑی اطلاعات پنجاب اکرم رضوی نے کہا کہ مسلم حکمران امریکہ کے پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں، حکمران نظام مصطفی(ص) نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر رہے ہیں، بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔

ورکشاپ میں منظور کی گئی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کرے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف 295-C کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر کے نصاب میں کی گئی تبدیلی فوری واپس کی جائے، حکومت ملک میں فیسوں میں کمی غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم قانون ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کریں، قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 637392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش