0
Tuesday 16 May 2017 18:45

کرم ایجنسی میں درجنوں آرگنائزیشن نے لوکل آبادی کے ہنر مندوں کو نظر انداز کیا ہے، شبیر ساجدی و قبائلی عمائدین

کرم ایجنسی میں درجنوں آرگنائزیشن نے لوکل آبادی کے ہنر مندوں کو نظر انداز کیا ہے، شبیر ساجدی و قبائلی عمائدین
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور سماجی رہنما شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں درجنوں آرگنائزیشن نے لوکل آبادی کے ہنر مندوں کو نظر انداز کرکے نان لوکل اور من پسند افراد کو بھرتی کرنا شروع کردیا ہے۔ کرم ایجنسی کے ڈویلپمنٹ کے نام پر کرڑوں روپے نان لوکل سٹاف دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، سینکڑوں تعلیم یافتہ ہنر مند کرم ایجنسی میں بے رزگار ہیں اور لوکل افراد کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ پاراچنار میں قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماوں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر ساجدی، امین اللہ خان، نوید طوری اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ فنانس اور لاجسٹک کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے اور ایف ڈی پی جی سی (فاٹا ڈویلمپنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی) نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کلاس فور بھی نان لوکل افراد بھرتی کیں جوکہ مقامی غریب اور بے روزگار افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ من پسند افراد کے سکیموں پر بے جا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے، مقامی ٹھیکیداروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کرکے غیر مقامی ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیئے جارہے ہیں اور من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر میں جیتوانے کا مقصد یہ ہے کہ ان ٹھیکیداروں کے ساتھ ذاتی مفادات وابستہ ہے۔ شبیر ساجدی، امین اللہ خان اور نوید طوری نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں اور فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غیر سرکاری تنظیموں کی اس قسم کاروائیوں پر کڑی نظر رکھیں اور فوری نوٹس لیکر عوام کا پیسہ عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔ ایف ڈی پی جی سی میں نان لوکل سٹاف کو فوری برطرف کرکے مقامی افراد کو لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹینڈر کو کینسل کرکے دوبارہ ٹینڈر کرادیے جائیں، اگر حکومت، ڈونرز ایجنسیوں اور غیر مقامی تنظیموں کے سربراہان نے مقامی افراد کو اپنا حق دلانے کا حکم جاری نہیں کیا تو ہم مجبور ہوکر احتجاجا سڑکوں پر آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 637401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش