QR CodeQR Code

پاراچنار، پولیٹیکل حکام کی کاروائی کے دوران جعلی اور مضر صحت مشروبات کے 2 فیکٹریاں سیل

16 May 2017 18:52

پولیٹیکل انتظامیہ پاراچنار نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے علم میں جعلی مشروبات یا آیسکریم بنانے والی خفیہ کارخانے، دکانیں، گودام، فیکٹریاں ہو تو ہمیں آگاہ کریں اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے جعلی مشروبات اور آیسکریم بنانی والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے۔ جس کے دوران جعلی اور مضر صحت مشروبات کے برآمد ہونے سے 2 فیکٹریاں سیل کرکے فیکٹری مالکان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج پولیٹیکل تحصیلدار محال تنزیل داوڑ، نائب تحصیلدار فضل رحیم اورکزئی، صوبیدار میجر کرم لیویز علی جنان اور محرر سٹی زاہد طوری کی مشروبات اور آیسکریم بنانے والی فیکٹریوں پر اچانک چھاپے ڈالے۔ چھاپوں کے دوران فیکٹریوں میں ناقص صفائی، جعلی مشروبات اور جعلی آیسکریم پاوڈر پر انتظامیہ نے فیکٹری سیل کرکے مالکان کو جیل بھیج دیاگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ جعلی مشروبات اور آیسکریم کمسن بچوں کیلئے زہر کی مانند ہے۔ اس قسم کی فیکٹریوں اور دکانداروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجائے گا اور والدین بھی اپنے بچوں کو اس قسم کی مشروبات اور آئسکریم کھانے سے دور رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے علم میں جعلی مشروبات یا آیسکریم بنانے والی خفیہ کارخانے، دکانیں، گودام، فیکٹریاں ہو تو ہمیں آگاہ کریں اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 637402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637402/پاراچنار-پولیٹیکل-حکام-کی-کاروائی-کے-دوران-جعلی-اور-مضر-صحت-مشروبات-2-فیکٹریاں-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org