0
Tuesday 16 May 2017 20:27

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں پرائمری سکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ ہائی و ہائیر سکنڈری سکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پہاڑی علاقوں کے تمام سرکاری و نجی سکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 637414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش