0
Tuesday 16 May 2017 21:15

سترہ سالہ برٹش پاکستانی طالب علم محمد علی نے اپنی ویب سائٹ کے لئے 5 ملین پونڈ کی آفر ٹھکرا دی

سترہ سالہ برٹش پاکستانی طالب علم محمد علی نے اپنی ویب سائٹ کے لئے 5 ملین پونڈ کی آفر ٹھکرا دی
اسلام ٹائمز۔ سترہ سالہ برٹش پاکستانی اسکول کے طالب علم محمد علی نے اپنی ویب سائٹ کے لئے 5 ملین پونڈ کی خطیر رقم ٹھکرا دی اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ زیادہ قیمت کی ہو جائے گی۔ محمد علی اپنے والدین کے ساتھ یارکشائر کے علاقے ڈیوز بری میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے اپنے بیڈروم میں یہ ویب سائٹ چھ ماہ کام کرکے تیار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 ملین پونڈ کی آفر ایک امریکی کمپنی سے آئی ہے، جو انہوں نے مسترد کر دی ہے۔ محمد علی کے مختلف کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ وہ اسے زیادہ رقم میں فروخت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ آفر اس وقت کی گئی جب وہ اپنے 60 سالہ بزنس پارٹنر کرس تھارپ کے ساتھ لندن میں سرمایہ کاری کے بارے میں مذاکرات کے لئے امریکیوں کے گروپ سے ملے، جنہوں نے کمپنی کو خریدنے کی پیشکش کی۔

ٹیکنالوجی کے شائق نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کنزریومر فرینڈلی سائٹ وی نیڈ1کام نامی سائٹ انشورنس سائٹس پر پائے جانے والے نارمل پری فکسڈ کولٹس کے بجائے رئیل ٹائم کولٹس فراہم کرتی ہے اور پوری دنیا کے لئے ہے۔ اے لیول کے طالب علم کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ صارفین کی رقم بچاتی ہے اور ان کو فائدہ دیتی ہے، یہ صارفین کی پرائیوسی کا تحفظ کرتی ہے جو دوسرے بڑے جائنٹس نہیں کر پاتے۔ یہ کار اور موٹر انشورنس سمیت ہرشے کی آفر کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ایک منفرد کوڈ استعمال کرتی ہے جس سے خریدار اور فروخت کرنے والے میں رابطہ ہوتا ہے۔ آج کل محمد علی ہائی ٹیک آئی ٹی اور پروگرامنگ ایونٹس میں بات چیت کررہے ہیں اور وہ حال ہی میں ملنیئل 2020ء لندن کانفرنس میں مہمان مقرر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار صارفین روزانہ ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 637429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش