QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 اہلکار زخمی

16 May 2017 21:47

پاک افغان سرحد کے قریب خرلاچی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم عین گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا، نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی اور گاڑی تباہ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق ایف سی کی گاڑی پاک افغان سرحد کے قریب خرلاچی روڈ پر معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران پہلے سے نصب کیا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہنگو ٹل کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں دو اہلکارں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 637443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637443/کرم-ایجنسی-سکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-پر-ریموٹ-کنٹرول-بم-حملہ-5-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org