0
Tuesday 16 May 2017 21:49

ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی رہنماء عائشہ گلالئی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا۔ نکالی گئی احتجاجی ریلی میں وہ گدھا گاڑی پر سوار ہوئیں اور یہ ریلی ڈسکوری چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پشاور پریس کلب پر ختم ہوئی۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ کل صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 637445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش