0
Tuesday 16 May 2017 22:41

دہشتگردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے، اب وہ اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، آئی ایس پی آر

دہشتگردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے، اب وہ اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں کئے گئے آپریشن ردالفساد میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور طریقے سے جاری ہے، جس میں پاک فوج کو کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا اور متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کیا گیا، جس میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقوں متری، دتہ خیل اور پانگی پری خیل میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و بارود برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ہے۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر کئے گئے اس سرچ آپریشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ، چھوٹی مشین گنیں اور دیگر گولہ بارود برآمد  کیا گیا ہے، جسے دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔  واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ردالفساد نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے اور وہ اسلحہ بارود چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، جن کا پیچھا کرکے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 637447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش