QR CodeQR Code

پشاور، لوڈشیڈنگ کیخلاف عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

16 May 2017 22:37

ریلی کے آغاز میں گدھا گاڑی کو پھولوں سے آراستہ کیا گیا جبکہ ساﺅنڈ سسٹم بھی گدھا گاڑی پر ہی نصب کیا گیا۔ گدھا گاڑی کی تیاری کے بعد رہنماء تحریک انصاف اس پر سوار ہو کر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر روانہ ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عائشہ گلالئی نے پشاور میں گدھا ریڑھی پر احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے آغاز میں گدھا گاڑی کو پھولوں سے آراستہ کیا گیا جبکہ ساﺅنڈ سسٹم بھی گدھا گاڑی پر ہی نصب کیا گیا۔ گدھا گاڑی کی تیاری کے بعد رہنماء تحریک انصاف اس پر سوار ہو کر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر روانہ ہوگئیں، ریلی کا آغاز ڈسکوری چوک سے ہوا جو کہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گئی، جہاں پر رکن قومی اسمبلی نے ریلی سے خطاب بھی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ کل صبح نو بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ  کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 637451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637451/پشاور-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-عائشہ-گلالئی-کا-گدھا-گاڑی-پر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org