QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال سمیت پاک سرزمین پارٹی کے 11 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

16 May 2017 23:13

کار سرکار میں مداخلت پر کراچی کے صدر تھانے میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی، راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر کراچی کے صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمے میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، اشفاق منگی، رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ سمیت 11 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کے مسائل پر 14 مئی کو ملین مارچ کی کال دی گئی تھی، جسے پولیس نے شارع فیصل پر روک کر پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا، تاہم انہیں چند گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا تھا۔



خبر کا کوڈ: 637464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637464/مصطفی-کمال-سمیت-پاک-سرزمین-پارٹی-کے-11-رہنماؤں-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org