0
Thursday 7 Apr 2011 13:16

مہمندایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، خاتون اور اسکے3 بچے جاں بحق، چارسدہ میں ڈی سی او آفس میں دھماکہ

مہمندایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، خاتون اور اسکے3 بچے جاں بحق، چارسدہ میں ڈی سی او آفس میں دھماکہ
مہمند ایجنسی،چارسدہ:اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں مختلف مقامات پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری جاری ہے، سیلئی میں ایک افغان مہاجر طور ملا کے گھر میں گولہ گرنے سے 3 بچے اور اس کی بیوی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ اسکی بہو شدید زخمی ہو گئی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق چارسدہ میں ڈی سی او آفس کے احاطے میں نصب بم دھماکے سے ڈی سی او آفس اور مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکہ خیز مواد ڈی سی او آفس کے پیچھے واقع مسجد میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ڈیوٹی پر مامور 3 اہلکار غفلت برتنے پر حراست میں لے لئے گئے۔ 
خبر کا کوڈ : 63749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش